عمران خان کا جہانگیرترین کو شاندار خراج تحسین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جہانگیر ترین کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے نئے پاکستان کی عظیم جدوجہد میں دلجمعی اور بے لوث کام کیا، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے پاس پارٹی عہدہ یا پارلیمنٹ کی رکنیت ہے یا نہیں وہ ہمیشہ میرے شانہ بشانہ ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ترین اور نوازشریف کےدرمیان فرق بالکل واضح ہے جہانگیر ترین کے خلاف کوئی مالی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی، نوازشریف کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثےچھپانےپرنااہل ہوئے جبکہ جہانگیر ترین کو محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نا اہل قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں