عمران خان کی سابق اہلیہ نےکھل کر مزید انکشافات کردئیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہاہےکہ عمران خان سے ذاتی اختلاف نہیں ،نظریے کااختلاف تھا۔ کتاب لکھنےکامقصد سچ سامنے لاناہے۔ کتاب میری زندگی سےمتعلق ہوگی۔

ریحام خان نے کہاکہ پچھلےکچھ روزسےطوفان بدتمیزی مچاہواہے،ایک کتاب سےخوف پھیلاہواہے، کتاب لکھنےکامقصدسچ سامنےلاناہے۔

ریحام خان نےبتایاکہ کتاب پبلشرزکےپاس ہے،عنقریب منظرعام پرآئےگی،کبھی نہیں کہاکہ کتاب کسی مخصوص وقت میں آئےگی۔ انھوں نے دعوی کیاکہ پبلشرزنےمناسب سمجھاتواگلےہفتےہی کتاب آسکتی ہے۔ کسی کونہیں معلوم کتاب میں کیاہے،کسی نےکتاب کاڈرافٹ نہیں دیکھا۔

ریحام خان نےدعوی کیاکہ حنیف عباسی یاعابدشیرعلی سےکوئی تعلق نہیں۔ ریحام خان انکشاف کیاکہ مجھےکھلےالفاظ میں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتےہوئے انھوں نے کہاکہ اقتدارمیں آنےوالی پارٹی کےلوگوں کی زبان تودیکھیں،ریحام خان

ریحام خان نےبتایا کہ ایک دوپٹہ پہننےپرمجھےتنقیدکانشانہ بنایاگیا۔ ان کا کہناتھاکہ عمران خان سےشادی سےپہلےبھی میری زندگی دلچسپ تھی،اپنی غلطیوں کاذمےداردوسروں کونہیں ٹھہراناچاہیے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی چیئرمین نےمیراغلط استعمال کیا۔مجھ پرالزام لگانےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں،طلاق کےبعدمجھ پرطرح طرح کےالزامات لگائےگئے،جوکچھ میں نےاپنی آنکھوں سےدیکھاوہ سب کتاب میں درج ہے۔

ریحام خان نےبتایاکہ میراعمران خان سےکوئی ذاتی جھگڑانہیں تھا،نظریےکی بنیادپرعمران اورمیری راہیں الگ ہوئیں،عمران خان کےنہیں،پی ٹی آئی کےنظریےکےخلاف ہوں۔

ریحام خان نےدوبارہ بتایاکہ 31اکتوبر2014کومیری عمران خان سےشادی ہوئی،مجھےشادی سےمتعلق بات کرنےسےمنع کیاگیاتھا کیونکہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دھرنادیاہواتھا۔ انھوں نے مزید انکشاف کیاکہ 8جنوری کانکاح بھی رجسٹرڈنہیں کیاگیا۔ریحام خان نے دعوی کیاکہ ابھی تومیں نےکچھ کہابھی نہیں،لوگ نہ جانےکیوں ڈرےہوئےہیں۔ ان کاکہناتھاکہ عون چوہدری پہلے بھابھی بھابھی کہتے تھے اور اب بدتمیزی پراترآئےہیں۔ وہ سمجھتےہیں کہ انہیں کوئی منصب مل جائےگا۔ ریحام نے مزید بتایاکہ عمران خان سیاسی شخصیت ہیں، وہ ہرسوال کاسیاسی جواب دیتےہیں۔

ریحام خان نے کہاکہ کچھ اینکرزنےمیرےمتعلق نازیباالفاظ استعمال کیے جو دہرانا بھی درست نہیں۔ ن لیگ کےایک رہنمانےمجھےعمران خان کےخلاف بات سےانکارکیا،ثبوت کےطورپرٹیکسٹ میسجزموجودہیں۔

ریحام خان نے مزید کہاکہ شادی سےپہلےمجھ سےماں باپ کانام پوچھاگیا اور کہاگیاکہ شادی کےلئےاستخارہ کرایاجارہاہے۔

ریحام نے دعوی کیاکہ عائشہ گلالئی سے کوئی جان پہچان نہیں ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف سے ایک ملاقات ہوئی اور وہ اگست 2014 کے دھرنے سے کچھ عرصے پہلے ہوئی تھی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ نوازشریف سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

ریحام خان نے مزید بتایاکہ عمران خان کےلیے بہت کچھ کیا۔ ان کی شخصیت بہتر بنانے کےلیے بہت کام کیا۔ پی ٹی آئی سے متعلق انھوں نے کہاکہ یہ نوجوانوں کی جماعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں