عمران خان کی کارکردگی اچھی رہی ،گیلپ سروے

اسلام آباد…پاکستان میں رائے عامہ کے حالیہ جائزے کے مطابق 51 فیصد افراد کے خیال میں حکومت سنبھالنے سے اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ رائے عامہ کے جائزے کرنے والے ادارے گیلپ اینڈ گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کے بارے میں عوامی رائے کا ایک جائزہ کیا ۔جس میں 1141 افراد نے حصہ لیا۔ جائزے میں شامل افراد ملک بھر میں مختلف آرائرکھنے والی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کی مقبولیت شہری علاقوں اور 50 سال سے کم عمر افراد میں زیادہ ہے۔ دیہی علاقہ جات میں 49 فیصد افراد کے خیال میں وزیر اعظم کی کارکردگی یا تو خراب رہی یا بہت خراب رہی۔ دیہی علاقوں میں 47 فیصد افراد وزیراعظم کی کارکردگی کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔50 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں عوامی رائے کے بر عکس 51 فیصد کے خیال میں وزیر اعظم کی کارکردگی یا تو خراب رہی یا بہت خراب رہی۔ اس کے مقابلہ میں 43 فیصد وزیر اعظم کی کار کردگی کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔ سروے میں شامل افراد سے پوچھا گیا کہ ا±ن کی رائے میں وزیر اعظم عمران خان کی 2018 کے انتخابات جیتنے کے بعد اب تک کارکردگی کیسی رہی۔ 13فیصد کے خیال میں کارکردگی بہت اچھی تھی 38 فیصد کے خیال میں اچھی جبکہ 26 فیصد کی نظر میں خراب اور 20 فیصد کی نظر میں بہت خراب۔ دیگر 3 فیصد نے یا تو کوئی رائے نہیں دی یا انہوں نے کارکردگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں