عمران خان کے ملک بھر کے طوفانی دورے جاری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ملک بھر کے طوفانی دورے جاری ہیں، وہ آج لاہور میں خواتین کنونشن اور سوشل سمٹ سے خطاب کریں گے۔

الیکشن سے قبل کارکنوں کو متحرک کرنےکےلیے چیئرمین تحریک انصاف آج لاہور جبکہ کل 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وہ اپنے ان طوفانی دوروں میں پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان کا دورہ لاہور ایک روز پر محیط ہوگا جہاںپر آج پی ٹی آئی کا دوسرا سوشل میڈیا سمٹ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ اس دورے میں 29 اپریل کو لاہور جلسے پر پارٹی عہدیداروں سے مشاورت بھی کریں گے۔

اس سے قبل 10 مارچ کو اسلام آباد میں پہلی سوشل میڈیا سمٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی 31 مارچ کو کراچی اور 14 اپریل کو پشاور میں بھی سوشل میڈیا سمٹ کرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں