عمران سے پہلے کے پی میں ضمیر فروشی نہیں ہو ئی،رانا ثناء

وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ لیڈر شپ صحیح ہو تو نیچے کا گند خود بخود ختم ہوجاتا ہے، سینیٹ انتخابات میں عمران خان کی پارٹی میں جو گند سامنے آیا ہے،کیا یہ اُوپر سے نیچے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کےپی کے میں اس سے پہلے ضمیر فروشی کبھی نہیں ہوئی، اس کے ذمے دار عمران خان ہیں۔

وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ایک دوسری کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے وہ ایک اسٹیج پر آجائیں تو کوئی توہے نہ پیچھے جو نظام ہستی چلارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں