عمران طاہر کی ہیٹرک، کوئٹہ 102رنز پر آل آئوٹ

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے 13ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 15اعشاریہ4 اوور میں 102رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کی خاص بات ملتان سلطانز کے بائولرز کی شاندار کارکردگی رہی ، خاص طور پر ہیٹرک کرنے والے عمران طاہر اور سہیل تنویر نے3،3وکٹوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو102رنز تک محدود کردیا۔

ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،سرفراز الیون کی طرف سے شین واٹسن اور عمر امین نے اننگز کا آغاز کیا اور 27رنز کی شراکت قائم کی ۔

ملتان سلطانز کی طرف سے پہلی وکٹ سہیل تنویر نے حاصل کی،انہوں نے 1چوکے کی مدد سے 8رنز بنانے والے عمر امین کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

ملتان سلطانز کو دوسری وکٹ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر 28 کے اسکور پر ہی مل گئی، ون ڈائون پوزیشن پر بیٹنگ آنے والے رمیز راجہ جونیئر 1 رنز کو جنید خان نے بولڈ کردیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 46رنز پر گر گئی، اوپنر شین واٹسن 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 19 رنز ہی بناپائے، انہیں جنید خان نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے وکٹ کیپر سنگاکارا کی مدد سے 9 رنز بنانے والے روسو کی وکٹ حاصل کرلی، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی وکٹ 69کے اسکور پر گرگئی ۔

سرفراز الیون کی پانچویں وکٹ 92 کے اسکور پر گری،15رنز بنانے والے محمود اللہ کو محمد عرفان نے پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ 23 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی ۔

ملتان سلطانز کو چھٹی اور ساتویں وکٹ کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا، محمد نواز 3 اور سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ سہیل تنویر کے یک بعد دیگرے شکار بنے، یوں 101پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹاپ کے 7بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے ۔

16ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک رنز دینے والے عمران طاہر نے اگلی تین گیندوں پر حسن خان،جان ہینگز اور راحت علی کی وکٹ اپنے نام کرکے پی ایس ایل تھری کی دوسری ہیٹرک اپنے نام کرلی ۔

عمران طاہر اب تک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز میں سرفہرست ہیں ،انہوں نے4میچزمیں 10 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ،وہ لگاتار 3میچز میں 3وکٹیں لینے بھی کامیاب رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کی طرف سے جنید خان نے 2، شعیب ملک اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں