’عمران کو بیوی کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہیں‘

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کیا سوچ اور بول رہے ہیں انہیں خود نہیں پتہ،انہیں اپنی بیوی کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن جلد ہوسکتے ہیں، عمران خان نے دو دن پہلے کہا کہ اسد عمر نے بتایا کہ ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے، دو دن بعد بیان دیتے ہیں ٹی وی سے پتہ چلا کی ڈالر کی قیمت بڑھ چکی ہے۔

ترجمان نون لیگ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل بھی جہانگیر ترین دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنے آ گیا، وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم غائب ہیں، کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں اساتذہ بیٹھے ہیں اور حکومتی وزیر ان کی نہیں سن رہے، حکومت کو جہانگیر ترین صاحب حکم دیں گے تو وہ اساتذہ کے پاس جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز الیکشن سے قبل اپنے والد کے ساتھ سرگرم تھیں،وہ کلثوم نواز کی بیٹی ہیں اور گھر میں سانحے کی وجہ سے صدمے میں ہیںاور اپنےوالد کے ساتھ احتساب کا سامنا کر رہی ہیں۔

ترجمان نون لیگ نے مزید کہ کہ سودن کی کارکردگی اور حکومت کی نااہلی عوام کے سامنے ہے، نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنے آگیا۔

مریم اورنگزیب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کے طبی معائنے کے لیے جلد بورڈ بنا کر طبی معائنہ کرایا جائے،عمران خان نے این آراو اپنی باجی علیمہ کو دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں