عوامی عدالت سے رجوع کی آڑ میں تماشا بند ہونا چاہیے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی عدالت سے رجوع کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہیے۔

عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ دنیا بھر کی جمہوریتوں میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے۔ سب کو معلوم ہے کہ انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے ہے۔اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور بے نقاب کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں کی منطق ہے جوایک بار ووٹ لیکرآئے وہ قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار دے دیا جائے۔ان لوگوں کو جنوبی افریقہ کی طرف دیکھنا چاہیے۔ افریقن نیشنل کانگرس نے کرپشن کے الزامات پر اپنے لیڈر زوما کو گھر بھیج دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بھی کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش کا سامنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کسی کا ووٹ لے کر آنا اسے قانون سے بالاتر نہیں بنا دیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں