عوام سبزباغ دکھانے والوں سے بچیں، پرویز الہٰی

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اورپنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عوام سبزباغ دکھانے والوں سے بچیں ، ووٹ ان کو دیں جنہوں نے خدمت کی ہے۔

لاہورمیں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی نےکہا کہ ہمارے دورکی خوشحالی اورموجودہ بدحالی سب کے سامنے ہے ، ن لیگ نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرکے امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا اور دس سال تک قوم کو اندھیروں، بے روزگاری، لاقانونیت کے تحفے دیے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ن لیگ کو ووٹ نہ دے کراس کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں