عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد… حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ۔او گرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ اوگرانے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ۔ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 11.91،ہائی اسپیڈ ڈیزل 11.91،لائٹ ڈ یزل 6.65اور مٹی کے تیل میں 6.50روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپر یل سے ہوگا۔
  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 11اور مٹی کے تےل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔ حکومت تیل کی مد میں 70 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریلیف دے رہی ہے۔اوگرا کی سفارشات پر حتمی فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں