فاروق ستار کا کراچی میں 23 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان پھر ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے کراچی میں بستیاں گرانے کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاروق ستار کہتے ہیں کل احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور ہفتہ کو سندھ حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے دور میں چائنا کٹنگ ہوئی تو تحقیقات کریں، ہر قسم کی چائنہ کٹنگ او قبضہ مافیا کے خلاف ہیں مگر کراچی میں 85 فیصد رشین اور امریکن کٹنگ ہے، سپریم کورٹ اس کا بھی نوٹس لے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ایم کیو ایم پاکستان میں رشین اور امریکن کاؤنٹر کے ذریعے چائنہ کٹنگ ناکام بنا دی ہے اور پارٹی متحد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں