فرانسیسی مقابلہ حسن 23 سالہ مائیوا کوکے نے اپنے نام کر لیا

فرانس کے شہر چیٹیو روکس میں ہونے والے ایونٹ میں 30 حسیناؤں نے حصہ لیا۔

پیرس: (نیٹ نیوز) فرانس کے شہر چیٹیو روکس میں 88 واں سالانہ مقابلہ حسن 23 سالہ مائیوا کوکے نے اپنے نام کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر چیٹیو روکس میں ہونے والے ایونٹ میں 30 حسیناؤں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں شرکت کیلئے فرانس بھر سے حسینائیں شرکت کیلئے پہنچیں۔ اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کے لیے 5 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا۔ مقابلے میں ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹوں کے بعد 23 سالہ مائیوا کوکے نامی حسینہ نے مس فرانس 2018 کا ٹائٹل حاصل کر کے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں حاضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹی وی پر لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں