فرانس میں گریجویشن کیلئے سالانہ فیس صرف 25 ہزار روپے

تعلیم مکمل کرنے پر فرانس کا ایک سال کا ویزہ فری مل سکتا ہے۔ یہاں 75 سے زائد اعلیٰ یونیورسٹیوں میں دنیا بھر سے تین لاکھ سے زائد غیر ملکی سٹوڈنٹس بھی زیرِ تعلیم ہیں۔

پیرس: (سنہرادور آن لا ئن) فرانسیسی سفارت خانہ انجنیئرنگ، اکنامکس، سائنس، مینجمنٹ لاء اور پولیٹیکل سائنس کے شعبوں میں طویل دورانیے کی سکالرشپس دیتا ہے۔ فرانس کی پبلک یونیورسٹیوں میں بی اے، بی ایس سی کی سالانہ فیس پچیس ہزار روپے ہے۔ طالب علم کو تعلیمی ویزہ کے لئے یونیورسٹی میں داخلے کا ثبوت، ٹکٹ اور تعلیمی سرٹیفیکیٹس کی کاپیاں اور اپنے یا سپانسر کے نام کی بیس سے پچیس لاکھ کی بینک سٹیٹ منٹ جمع کروانی پڑتی ہے۔ سکالرشپ ملنے کی صورت میں بینک سٹیٹ منٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

فرانس کے اہم تعلیمی ادارے

فرانس صرف سیاحوں کے لئے سیر و تفریح کا اعلیٰ مقام نہیں بلکہ طالبعلموں کے لئے بھی پڑھائی اور تعلیم و تحقیق کی اعلیٰ منزل ہے۔ یہاں اس وقت اعلیٰ تعلیم و تحقیق کی 75 سے زائد یونیورسٹیاں ہیں۔ جہاں دنیا بھر سے تین لاکھ سے زائد غیر ملکی سٹوڈنٹس بھی زیرِ تعلیم ہیں۔ یہاں زیادہ تر طالب علم امریکہ، جرمنی، یو کے اور یورپ کے دیگر مما لک سے ہوتے ہیں، اسی لئے آپ یہاںa حقیقی معنوں میں کثیر الملکی اور کثیر الثقافتی ماحول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ فرانسیسی یونیورسٹیوں کو اپنے آزاد طرزِ فکر، اعلیٰ علمی ماحول، اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا بھر میں ممتاز مقام کی حامل ہیں۔

فرانس کا تعلیمی معیار اور انٹرنیشنل ریکنگ

فرانس کا تعلیمی معیار دنیا بھر میں مستند مانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں تعلیمی رینکنگ کے ادارے نے فرانس کو طالب علموں کے لئے دنیا کی چھٹی بہترین جگہ قرار دیا ہے۔ فرانس کے نظامِ تعلیم میں بنیادی طور پر طالب علم کو کچھ معلومات رٹنا نہیں سکھایا جاتا بلکہ ہر موضوع کی عمیق تحقیق اور گہرائی میں جا کر سمجھ بوجھ اور تفہیم سکھائی جاتی ہے، اسی لئے فرانس کی ڈگریوں کی دنیا میں بہت قدر کی جاتی ہے۔ فرانس میں تعلیمی اور تحقیقی معیار پر محکمہ تعلیم سخت اور کڑی نگرانی رکھتا ہے اور تمام تعلیمی عمل اور معیار کو منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ہی دیکھتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

تعلیم مکمل کرنے پر فرانس کا ایک سال کا ویزہ فری ملتا ہے۔ فرانس دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے کہ جہاں آپ اپنی تعلیم مکمل کر کے اگر جاب حاصل کر لیں تو آپ کو طویل المدتی ویزہ دے دیا جاتا ہے۔ یوں آپ فرانس میں زیادہ عرصہ قیام کر سکتے ہیں اور عملی طور پر اپنی صلاحیت کے میدان میں کام سیکھ سکتے ہیں۔ اس مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے متعلقہ سٹڈی فیلڈ میں دوسرے ماہرین سے روابط بنا سکیں اور اس فیلڈ میں عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے فرانس میں ماسٹرز کے مساوی ڈگری کی ہو، کوئی پروفیشنل ڈگری مکمل کی ہو یا کسی بھی پانچ سالہ ڈگری کو مکمل کیا ہو۔ اگر ڈگری مکمل کر کے آپ وہاں اپنے فیلڈ سے متعلقہ کام ڈھونڈ لیں تو آپ کو ایک سال کے لئے ورک ویزہ جسے ڈی ڈی ٹی ای ایف پروگرام کہا جاتا ہے کا ویزہ مل جاتا ہے۔ جو صرف ایک سال کے لئے ہوتا ہے۔ اس ویزہ میں ایک سال کے بعد مزید توسیع نہیں ہوتی لیکن آپ اگر اپنی جاب پر مستقل ہو جائیں تو ورک ویزہ مل جاتا ہے۔ یعنی آپ کا ویزہ سٹیٹس سٹوڈنٹ سے بدل کر ورکر کا ہو جاتا ہے۔ اس ویزہ پر پانچ سال کمائی کرنے اور متواتر ٹیکس ادا کرنے پر فرانس کی مسقل شہریت بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں