فرانس کےصدر کا دورہ بھارت

نئی دہلی(سنہرادور): فرانس کےصدر عمانویل میکرون چار روزہ سرکاری دورے پر جمعے کی رات نیو دہلی پہنچے ۔ بھارت کی وزراتِ خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کےصدر ہفتے کے روز باہمی مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے بعد دوںوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط کے امکانات ہیں۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق فرانس کے صدر کے دورے کا مقصد باہمی معاشی ، سیاسی اور تزویراتی نوعیت کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیراعظم مودی اور فرانس کے صدر اتوار کے روز انٹر نیشنل سولر الائنس کی تاسیسی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ پیرس ماحولیاتی کانفرنس دو ہزار پندرہ کے تحت بھارت اور فرانس کا مشترکہ الائنس ہے ۔جس کا خیال بھارت نے پیش کیا تھا۔ اپریل دو ہزار سولہ اور مارچ دو ہزار سترہ کے درمیان انڈیا اور فرانس کے مابین باہمی تجارتی حجم گیارہ بلین امریکی ڈالرز رہا۔ فرانس بھارت میں نواں بڑا سرمایہ کار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں