فلموں میں جب کام کرونگی تو سب کو نظر آجائے گا،خرد حیات

لاہور(فلم رپورٹر): ماڈل و اداکارہ خرد حیات نے کہا ہے کہ فلموں میں جب کام کروں گی تو سب کو نظر آجائے گاڈراموں میں مجھے جو منفر د مقام حاصل ہوا ہے ایسا کم ہی لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک طرح کے کرداروں کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی اس لئے دوبارہ کوئی مزاحیہ کردار ادا نہیں کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ورسٹائل اداکارہ ہوں اس لئے منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کر نے کا شوق ہے مگر فی الحال فلموں میں جانے کا کوئی پروگرام نہیں ۔ اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں