فلم ’ اکتوبر‘ کا جادو ، تین دنوں میں 20 کروڑ کما لئے

بالی وڈ کے نوجوان سپرا سٹار ورون دھون کی نئی فلم ’ اکتوبر‘ نے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بناتے ہوئے تین دنوں میں 20کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

ڈائریکٹر شوجیت سرکار کی زیر ہدایت بنی اس فلم میں محبت کے جذبے کو ایک نئے انداز میں دکھایا گیا ہے جبکہ فلم کی لیڈ اسٹا ر کاسٹ میں شامل ورون دھون اور بنیتا ساندھو نے یادگاری اداکاری سے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔

جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم میں پاکستان میں بھی شائقین کی جانب سے اسپیشل رسپانس ملا جبکہ بھارت ، برطانیہ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی شائقین نے فلم کو داد و تحسین سے نوازا ہے ۔

فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین روز میں صرف بھارتی سنیماؤں سے 20کروڑ سے زائد کمائی کی جبکہ دیگر کے دیگر ممالک سے ہونے والا بزنس الگ ہے ۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کمرشل آئٹمز کی عدم موجودگی کے باوجود فلم کی باکس آفس پر کامیابی نے ورون دھون کی مارکیٹ ویلیو کو مزید بڑھا دیا ہے جن کی پچھلی فلم ’ جڑواں 2‘ نے بھی بے مثال کامیابی حاصل کی تھی اور الگ موضوعات کی حامل کامیاب فلموں میں اداکاری سے بحیثیت فنکار ورون کا کیرئیر تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں