فلم Pad Man نے ریلیز سے پہلے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

بولی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم’ پیڈمین‘ نے ریلیز سے پہلے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بولی وڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار ان دنوں ایکشن کے بجائے سماجی مسائل پر بننے والی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کی کامیابی کے بعد اب انہوں نے ایک اور سماجی موضوع پر بننے والی فلم ’پیڈمین‘ کرنے کا فیصلہ کیا جس نے ریلیز سے قبل ہی بولی وڈ کی پہلی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فلم’ ’پیڈ مین‘‘ جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی- بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پیڈ مین‘ کی پروڈیوسر اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی فلم کی ریلیز سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اکشے کمار کو کہا تھا کہ میں انہیں مختلف جگہوں پر لیکر جائوں گی۔

فلم ’پیڈمین ‘ نہ صرف دنیا بھر کے 50 ممالک میں ریلیز کی جارہی ہےبلکہ یہ بولی وڈ کی پہلی فلم بھی ہے جو روس سے آئیوری کاسٹ اور آئیوری کاسٹ سے لیکرعراق تک ایک ہی دن اور ایک ہی تاریخ میں ریلیز کی جائے گی۔

آر بالکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پیڈمین‘ میں اکشے کے ساتھ سونم کپور اور رادھکا آپٹے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں