فلپائن : سورج کے گرد قوس و قزح کا دائرہ بن گیا

بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے،فلپائن میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب سورج کے گرد قوس و قزح کے رنگ بکھرتے دکھائی دیئے جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پرچمکتے سورج کے گرد دائرے کی شکل میں قوس و قزح کے خوبصورت رنگ اُمڈ آئے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سورج کے گرد یوں دائرے کی شکل میں قوس و قزح کا دکھائی دینا ایک طرح کا نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں ‘سن ہولوکہا جاتا ہے جو ہوامیں موجود برف کے کرسٹل کی وجہ ہے جس سے سورج کے گرد دائرہ دکھائی دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں