فلپائن میں سمندری طوفان سے 7 افراد ہلاک،70 ہزار بے گھر

منیلا(این این آئی)فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے 7 افراد ہلاک اور70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا،جس کے بعد طوفانی بارشوں کے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے ۔طوفان کے ساتھ آنے والی ہواؤں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سائن بورڈز، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔طوفان کے باعث فلپائن کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی تاہم طوفان کے باعث ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جبکہ اس دوران 7سات افراد کو بھی اپناجانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں