فیروز والا میں نوجوان کے مبینہ قتل کیخلاف احتجاج

لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں مبینہ طور قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا نے مقدمہ درج نہ ہونے کےخلاف شاہدرہ چوک میں احتجاج کرکے سڑک بلاک کردی ۔

لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا کے رہائشی نوجوان حسیب کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش کو دریائے راوی میں پھینک دیا گیا تھا۔

حسیب کے اہل خانہ نے پولیس کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج نہ کیے جانے کے خلاف شاہدرہ چوک میں احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ تین روز گزز جانے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی، مظاہرین انصاف کی فراہمی کے لیے نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں