فیس بک نے پوری دنیا کے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایسی آپشن ختم ہو گئی کہ جان کر واقعی آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

لاہور : دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک سے صارفین کیلئے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی آپشن ختم ہو گئی ہے جس کے باعث دنیا بھر کے صارفین تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
دنیا بھر کے صارفین نے ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس کی شکایت کی اور بتایا کہ یہ آپشن ختم ہو گئی ہے۔ بہت سے لوگوں نے فیس بک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی موقف نہیں سامنے آیا تاہم یہ خبریں سامنے آنے کے بعد ہم نے اس آپشن کو چیک کرنے کی کوشش کی تو یہ وہیں پر موجود تھی۔

”نیکسٹ ویب“ کے میٹ نوارا نے سب سے پہلے اس جانب توجہ دلائی اور ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”یہ صرف تم ہی نہیں ہو! لگتا ہے کہ فیس بک نے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی آپشن ختم کر دی ہے۔“
مختلف ذرائع کے مطابق یہ آپشن تاحال ڈیسک ٹاپ ورژن پر ہی غائب ہوئی ہے جبکہ آئی فون اور اینڈرائڈ سمارٹ فونز کے ذریعے اب بھی پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ مختلف ماہرین نے موقف اپنایا ہے کہ یہ فیس بک میں کسی قسم کے ”ایرر“ کا شاخسانہ بھی ہو سکتا ہے۔
میٹ نے ہی دوبارہ ایک اور پوسٹ کی اور لکھا ”یہ ضرور فیس بک ’بگ‘ ہو گا۔ موبائل ایپ کے ذریعے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی تو ڈیلیٹ کی آپشن وہاں موجود تھی۔“
صرف میٹ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے متعدد افراد نے بھی یہ شکایت کی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا فیس بک نے واقعی یہ آپشن ختم کر دی ہے یا پھر یہ کسی ”بگ“ کا نتیجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں