فیصلہ کن ون ڈے؛ جنوبی افریقا کی میچ پر گرفت مضبوط

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) ون ڈے سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے، پروٹیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا لیے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے اوپنر بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا، چھٹے اوور میں پروٹیز کو پہلا نقصان ہاشم آملہ کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ محض 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 100 کے مجموعی سکور پر گری جب ہینڈرکس 34 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ کوئنٹن ڈی کوک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 83 رنز سکور کیے۔، وہ 146 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان بیٹنگ کرنے آئے تاہم ان فارم امام الحق صرف 8 رنز پر ڈیل سٹین کی گیند پر پری ٹوریئس کو کیچ تھما بیٹھے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 64 کے مجموعی سکور پر گری جب بابر اعظم 24 رنز بنا کر پری ٹوریئس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کیلئے تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 128 رنز پر گری جب فخر زمان 70 رنز کے انفرادی سکور پر ایندلے فیلوک وایو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری جو صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ شعیب ملک بھی 31 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ شاداب خان نے عماد وسیم کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن شاداب بھی 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔محمد عامر صرف 6 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 70 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے پری ٹوریئس اور فیلوک وایو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آخری ون ڈے میں میزبان ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اتری ہے جبکہ شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم ٹرافی کے حصول کی خواہاں ہے۔ سیریز کے آخری اور فائنل ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، کپتان شعیب ملک، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

اسی طرح میزبان جنوبی افریقی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈیوڈ ملر اور بیرن ہینڈرکس کی جگہ ویان ملڈر اور ڈیوائن پریٹوریئس کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح پروٹیز ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریسی وین ڈر ڈوسین، کپتان فاف ڈوپلیسی، ریزا ہینڈرکس، ایندلے فیلوک وایو، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین، عمران طاہر،ویان ملڈر اور وائن پریٹوریئس پر مشتمل ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ  آج کا میچ ہمارے لیے چیلنج ہے اور ٹیم کا بیٹنگ اور بولنگ کمبی نیشن اچھا ہے ۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ  یہ ہمارے لیے پریشر گیم اور ’ڈو اور ڈائی‘ ہے ، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے لیکن نمی کے باعث فرق پڑسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں