فیصل آباد؛کالعدم جماعت کے 4 دہشتگرد ہلاک

فیصل آباد:کاؤنٹڑ ٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے فیصل آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کاونٹر ٹیرورزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فیصل آباد میں کالعدم جماعت الاحرارکی جانب سے بڑی کارروائی کی تیاری مکمل ہے اور اس پرعملدرآمد کے لئے چند دہشت گرد فیصل آباد پہنچ رہے ہیں۔
حکام کے مطابق تھانہ نشاط آباد کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی جہاں دہشت گردوں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی۔ ،فائرنگ کے دورا ن چار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ تین سے چار دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گردوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں