فیصل آباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عدیل اور عثمان کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس،اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان امریکی شہری اور علی حیدر گیلانی کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔

ملزمان نے فیصل آباد ڈی گراؤنڈ کے قریب 2 پولیس افسران کو بھی شہید کیا تھا اور ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد شہری کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں