فیصل آباد میں جشن عید میلادالنبی کی مناسبت سے 63 من وزنی کیک تیار

فیصل آباد (سنہرادور آن لائن ) جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے فیصل آباد میں تریسٹھ من وزنی کیک تیار کرلیا گیا جو آج عاشقان رسول ﷺ میں تقسیم کیا جائے گا۔ امت مسلمہ کا نبی اکرم ﷺ سے محبت کے اظہار کا الگ الگ انداز ہے۔ کوئی گھروں کی سجاوٹ کرکے تو کوئی درود و سلام کی محفل سجا کر عشق کا اظہار کرتا ہے۔ فیصل آباد کے قریب امین پور بنگلہ میں شمع رسالت ﷺ کے پروانوں نے 63 من کا کیک تیار کرلیا۔ بیس کاریگروں نے دس دن کی محنت سے سترہ منزلوں پر مشتمل کیک بنایا جس کی تیاری میں دودھ، مکھن، میدہ ، انڈے، پستہ بادام اور الائچی کا استعمال کیا گیا۔ سبز رنگ کے کیک پر بنے بیل بوٹے خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں