فیصل آباد میں ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی

پیر حمید الدین سیالوی صوبائی وزیر قانون کے استعفے پر مصر ، فیصل آباد کیلئے قافلہ جھنگ سے روانہ ہوگیا

فیصل آباد (سنہرادور آن لائن) فیصل آباد میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا۔ کانفرنس کا انعقاد فیصل آباد کے مشہور اور تاریخی دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں ہوگا جس میں شرکا کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔ دوسری جانب پیر حمید الدین سیالوی صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ استعفے سے کم کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے قافلہ فیصل آباد کیلئے روانہ ہوچکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں