فیض آباد انٹرچینج خالی کرانے کیلئے آپریشن ، تحریک لبیک کے کارکنان کا پنجاب بھر میں احتجاج شروع

لاہور(سنہرادور آن لائن) اسلام آباد میں تحریک لبیک کیخلاف آپریشن پرپنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے اور راستے بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تحریک لبیک کے کارکنان نیشنل ہائی وے پر آگئے اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،اسے سی عامر رضا اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے ، مظاہرین کو مذاکرات کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم آخری اطلاعات تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ، فیصل آباد میں سرگودھاروڈ پر بھی احتجاج کیا جارہاہے اور مظاہرین نے ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ بلاک کررکھی ہے ۔ سمندری میں بھی احتجاج شروع ہوچکا ہے جبکہ لاہور کا بندروڈ، فیروز رپور روڈ اور شاہدہ چوک مظاہرین نے بند کردیاجس کی وجہ سے امامیہ پھاٹک تک ٹریفک جام ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں