فیض آباد آپریشن پر پاکستان عوامی تحریک کا رد عمل

لاہور: (سنہرادور آن لائین) پاکستان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت قانون تبدیل کرنیوالے ٹولے کے خلاف آپریشن کرے۔
فیض آباد آپریشن پر اپنی جماعت کا موقف دیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ حکمران تشدد سے باز آجائیں۔ کیونکہ تشدد سے مسلئے حل نہیں ہوتے۔
ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والے کو سزا دینے کی بجائے پورے مُلک کو سزا دی جا رہی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ بروقت پبلک ہو جاتی، اور ذمہ داران کو سزا مل جاتی تو احتجاج نہ ہوتے۔
جس مقصد کے لئے احتجاج ہو رہا ہے، وہ رپورٹ حکومت نے ابھی تک پبلک نہیں کی۔ اس لیے تحقیقاتی رپورٹ فوری طور پر منظر عام پر لائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں