قائداعظم محمدعلی جناح جیسے رہنماءصدیوں میں پیداہوتے ہیں،تحسین فواد،بیرسٹردانیال

راولپنڈی ،آرٹس کونسل اوربین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم سخنور کے زیرِ اہتمام کونسل کی ادبی بیٹھک میں یوم قائدکی تقریبات کے سلسلے میں قومی یکجہتی مشاعرہ بیاد قائدِ اعظم منعقد ہوا جس میں شعرا کے علاوہ سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔مشاعرے کی صدارت معروف شاعر جناب سید ضیا الدین نعیم نے فرمائی۔مہمانانِ خصوصی میںممبرپنجاب اسمبلی تحسین فواد،بیرسٹردانیال تنویراورشعراءکرام میں فرخندہ شمیم، حفیظ اللہ بادل اور احمد فرہاد تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں حامد شاہ بخاری، نصرت یاب خان نصرت اور سہیل احمد شامل تھے۔
نظامت کے فرائض سخنور کے صدر نوید ملک نے سنبھالتے ہوئے کہا کہ مشاعرے کے انعقاد کا مقصد قائد کی فکر کو تازہ کرتے ہوئے قوم کو امن و اماں کا پیغام دینا ہے۔تلاوتِ کلام ِ پاک کے بعد ننھے نعت خواں حسنین بشیر قریشی نے نعت پڑھی۔عبداللہ بشیر قریشی نے شہدائے پاکستان کو مترنم خراجِ عقیدت پیش کیا اور پروگرام کے دوران بھی ملی نغمے سناتے رہے۔معروف گلوکار عمران رشدی نے بھی قائد کے لیے نغمہ پڑھا۔معروف اینکر ڈاکٹر صوفیہ خان، سماجی کارکن ڈاکٹر عابد استوری، چیئرمین تحفظ انسانی حقوق جناب طارق راجپوت جرال اور پروڈیوسر اور ڈرامہ نگار آصف مالک نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔مہمان شعرا ءمیںباسط منشاد، صداقت طاہر، راز احتشام ، علی عارفین اور جاوید دانششامل تھے۔ ایم پی اے محترمہ تحسین فواد،ربیرسٹردانیال تنویر،رفعت عباسی نے سخنور اورآرٹس کونسل راولپنڈی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اہل قلم کو مشاعرے کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور حکومتی اداروں کی جانب سے مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔معروف کالم نگار فرزند علی ہاشمی نے قائد، اعظم اور پیامِ یکجہتی کے موضوع پر اظہارِ خیال فرمایا۔سخنور کے چیرمین جناب ارشد ملک نے دعائیہ نظم پڑھی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔جن شعرا نے کلام سنایا ان کے نام مندرجہ ذیل ہیںنوید ملک، ساجد حیات ، فیض محمد صاحب، فیصل احمد، ذوالفقار ملک، محمد گل نازک، نوشابہ ہاشمی، اسلم ساگر، ڈاکٹر فاخرہ نورین، ارشد ملک، مظہر شہزاد خان، احمد ظہور، عبدالقادر تاباں، منظر نقوی، باسط منشاد، صداقت طاہر، راز احتشام، علی عارفین، جاوید دانش، رحمان حفیظ، قیوم طاہر، سہیل احمد، نصرت یاب خان نصرت، حامد شاہ بخاری، احمد فرہاد، حفیظ اللہ بادل، فرخندہ شمیم اور صاحبِ صدر سید ضیا الدین نعیم شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں