قائداعظم کی انتھک محنت کے باعث آج ہم آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں، زیب النساءاعوان

یوم قائداعظم کی تقریبات کے سلسلے میں آرٹس کونسل کے زیراہتمام قائداعظم کی تصویربنانے کے مقابلے

راولپنڈی (سنہرادور) ،یوم قائداعظم کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام نوجوان آرٹسٹوں کے مابین قائداعظم محمدعلی جناح کی تصویربنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ممبرپنجاب اسمبلی زیب النساءاعوان مہمان خصوصی تھیں۔نوجوان آرٹسٹوں کے علاوہ کئی تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات نے مقابلے میں حصہ لیا۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ممبرپنجاب اسمبلی زیب النساءاعوان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی انتھک محنت کے باعث آج ہم آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قائدکا احسان ہم تاقیامت نہیں بھول سکتے کیونکہ ہم آج اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزاررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کوکبھی نہیں بھولتی اوران کے نقش قدم پرچلتی ہیں۔زیب النساءاعوان کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کا یہ بہت اچھا اقدام ہے کہ ان کی تصویربناکران کوخراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بتایا کہ کونسل ہفتہ قائد جوش و خروش سے منا رہی ہے اوریہ سلسلہ 25 دسمبرتک جاری رہے گا۔مقابلے میں پہلی پوزیشن ہاجرہ وحید،دوسری قاضی عاقب،تیسری فرخ جمیل اورچوتھی پوزیشن وحاج احمد نے حاصل کی۔مقابلے کے تمام شرکاءمیں تعریفی اسنادبھی تقسیم کی گئیں۔یونس رومی، بشیرشاداوروقارعلی نے جج کے فرائض انجام دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں