قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات پر قوم کو مبارک باد، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقادپر پوری قوم کو مبارک باد، امن کی یہ جیت نئے پاکستان میں استحکام پاکستان کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ ایک جانب قبائلیوں کو ان کے صبرکا پھل جمہوری حقوق کی صورت مل رہا تھا تو دوسری جانب آئینی حقوق کا رونا رونے والے اپنے ذاتی اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا کر بیٹھے تھے۔

قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقادپر پوری قوم کو مبارک باد۔امن کی یہ جیت نئے پاکستان میں استحکام پاکستان کی جانب اہم پیشرفت ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار تبدیلی کے عمل نے قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوریت کے خوبصورت پودے کی نمو ممکن کی۔

ایک جانب تاریخ رقم ہو رہی تھی،قبائلیوں کو ان کے صبر اور مصائب کا پھل آئینی و جمہوری حقوق کی صورت مل رہا تھا تو دوسری جانب جمہوریت اور آئینی حقوق کا رونا رونے والے اپنے ذاتی مفادات اور اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا کر بیٹھے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عوامی حقوق کے نام نہاد ضامن بننے والوں کی قبائلی عوام نے ضمانتیں ضبط کروا دیں۔ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس دیکھ لیں صرف عمران خان کی عداوت کا زہر ملے گا۔ ان میں سے کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر دو لفظ بول دیتے۔ ان کی جمہوریت کا مطلب صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔

عوامی حقوق کے نام نہاد ضامن بننے والوں کی قبائیلی عوام نے ضمانتیں ضبط کروا دیں۔ان کی میڈیا سے ہونے والی گفتگو دیکھ لیں یا ٹوئٹر اکاؤنٹس صرف عمران خان کی عداوت کا زہر ملے گا۔

کل قبائلی اضلاع میں ایک تاریخ رقم ہوئی،مگر ان میں سے کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر دو لفظ ہی بول دیتے۔ان کی جمہوریت کا مطلب صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ اور اپنی آئندہ نسلوں کو قوم پر مسلط کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی لازوال قربانیوں سے ملک کا امن لوٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں