قبل از وقت انتخابات سے متعلق نواز شریف بول پڑے

اسلام آباد: ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے بجلی کے منصوبوں میں 160 ارب روپے کی بچت کی مگر ہمیں کسی نے شاباش نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بات کیا کریں، وہ جو کچھ کررہے ہیں سب دنیا کے سامنے ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ قبل از وقت الیکشن کی بات سن کر عوام خوش ہوئے ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے کہ اچھا ہے جتنی جلدی موجودہ حکومت سے جان چھوٹ جائے۔ نواز شریف کا ایک سوال کے جواب پر کہنا تھا کہ ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں اور ن لیگ قبل از وقت انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں