قصور میں ایک اور شرمناک واقعہ، چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں ایک اور چار سالہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، تفصیلات کے مطابق رکن پورہ قصور سے چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اس موقع پر اس کی والدہ نے شور مچا دیا جس کی وجہ سے ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔رکن پورہ قصور کے رکشہ ڈرائیور محمد بوٹا کی بیوی اپنی چار سالہ صاحبزادی فائقہ کو لیے اپنی گلی میں جا رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے فائقہ کو اپنی کھینچ کر لے جانے کی کوشش کی جس پر اس کی والدہ نے شور مچا کراغوا کی کوشش ناکام بنا دی، اس موقع پر ملزم نے خنجر نکال لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.
جیسے ہی پولیس کو اس واقعہ کا پتہ چلا تو موقع پر پہنچ گئی اور موقع پر جائزہ لینے کے بعد کہا کہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم محمد بوٹا کی بیوی کا کوئی واقف کار ہے اور اس نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اس کی بیوی کو صرف تنگ کیا ہے، پولیس نے کہا کہ ہم مزید تفتیش کر رہے ہیں، اس واقعہ کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی کے ترجمان نے کہا کہ وہ نامعلوم شخص بچی کی والدہ سے تحائف کی واپسی کا مطالبہ کر رہا تھا جس پر دونوں میں تلخی ہوئی اس موقع پر خاتون نے اسے تھپڑ دے مارا جیسے ہی اہل محلہ نے ان کو دیکھا وہ وہاں سے بھاگ گیا۔ رکن پورہ قصور سے چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اس موقع پر اس کی والدہ نے شور مچا دیا جس کی وجہ سے ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں