قصور واقعہ ازخود نوٹس کیس، زنیب اور دیگر 7 بچیوں کے والدین عدالت پہنچ گئے

لاہور (سنہرادور آن لائن)قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب اور دیگر 7 بچیوںکے والدین عدالت پہنچ گئے،
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قصور واقعہ پر ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہو گئی،7 سالہ زینب اور دیگر 7 بچیوں کے والدین عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدین کا کہناتھا کہ ہماری معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا،چیف جسٹس آف پاکستان ہمیں انصاف فراہم کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں