قلندرز کا ٹاکرا ملتان، زلمی کا اسلام آباد سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ تھری میں آج دو میچز کھیلے جائیں گےجس میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے جبکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز سے ہوگا۔ ایونٹ میں ملتان سلطانز کے بیٹسمینوں نے اب تک نمایاں کارکردگی دکھائی ہے تو بولرز نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندر ز کو ایونٹ میں مسلسل 6 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ ابھی بھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

دن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں