قومی ایئرلائن کی پرواز میں بچی کی پیدائش

بچی کی پیدائش پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 میں ہوئی۔ یہ فلائٹ مدینہ منورہ سے ملتان آ رہی تھی، تاہم خراب موسم کے باعث اس کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 716 میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ مدینہ منورہ سے ملتان آ رہی تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے اس کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کے والد کا نام عمران اور والدہ کا نام کوثر ہے، جو سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں جبکہ ان کا تعلق ملتان کے قریبی گاؤں سے ہے۔

پرواز سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات ساڑے گیارہ بجے روانہ ہونا تھی مگر تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی اور راستے میں اس کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔

پی آئی اے کی فلائٹ جب کراچی ایئرپورٹ پر اتری تو وہاں موجود سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے پیدائش کے بعد زچہ وبچہ ابتدائی چیک اپ کیا۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بتایا کہ عملے دونوں زچہ اور بچہ خیر و عافیت سے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں