قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ان کا کہنا ہے ذاتی وجوہات کی بناء پر ذمہ داری نہیں نبھا سکتا۔

نمائندہ سماء کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، فرحت خان کا کہنا ہےکہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر ہاکی ٹیم کی مزید کوچنگ نہیں کرسکتا، اپنے استعفیٰ سے صدر پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ ایشیاء کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور آسٹریلیا میں تمام میچز ہارنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کرنے کیلئے پی ایچ ایف پر سخت دباؤ تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں