لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ، ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا

پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا۔

پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی کے چیری کوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے مراسلے میں کہا کہ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی گزشتہ روز فائرنگ سے چیری کوٹ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ادھر ہندوستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فائرنگ سے ایک ہندوستانی فوجی زخمی ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں