لاہور، شہباز شریف کی رہائش گاہ پر محفل نعت، معروف نعت خواں حضرت کی شرکت

لاہور ۔ جشن عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں جہاں لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات جاری ہیں وہاں ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ پر بھی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد معروف نعت خواں حضرات نے آقائے دوجہاں(ص) کی شان کریمی میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اپنی پر سُوز آواز میں نامور شعرا کا نعتیہ کلام پڑھ کر سماں باندھ دیا۔ محفل میلاد میں شرکائے محفل نعتیہ کلام پر جھومتے رہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کا مبارک دن ہمارے پیارے رسول خاتم النبین حضرت محمد (ص) کا یوم پیدائش ہے، میں اہل اسلام کو اس پرمسرت موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آقا (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہوئے معاشرے میں مثالی کردار ادا کرنا ہوگا تبھی ہم عاشق رسول کہلانے کے حق دار ہو سکتے ہیں۔ اس موقع وزیر اوقاف پنجاب سید زعیم حسین قادری، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور خطیب اتفاق مسجد علامہ ریاض حسین شاہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں