لاہور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس اے میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، زخمی خواتین کومل اور جویریہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کرائے پر رہائش پذیر تھیں، زخمی خواتین کے ہوش میں آنے پر ملزمان کا سراغ ملنے کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں