لاہور:تاریخی شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

لاہورکی تاریخی شاہ عالمی مارکیٹ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اورتاجروں میں تکرار ہوئی جس کے بعد تاجروں نے احتجاجاً مارکیٹ بند کردی۔

مانگا منڈی مین مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کرکے سرکاری زمین پر قائم دکانیں، شیڈز اور تندور ختم کردیئے گئے، 50 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی پر 10 مالکان کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں نے بھاری مشینری سے ہونے والے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے خود ہی تجاوزات ہٹانا شروع کردیں، یہ فیصلہ انتظامیہ سے مذاکرات کےبعد کیاگیا ۔

شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں تجاوزات کے خلاف 1934 ء کے نقشے کےتحت آپریشن کیا گیا، اس دوران تاجروں کی انتظامیہ سے پہلے تکرار ہوئی پھر مذاکرات ہوئے۔

تاجروں کا کہناتھا کہ آپریشن میں مشینری استعمال نہ کی جائے تووہ خودہی تجاوزات ہٹادیں گے، انتظامیہ نے ان کی بات مانتے ہوئے آپریشن روک دیا جس کے بعد تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے نشانات کے مطابق خود ہی دکانوں کے شٹر دو، دو فٹ اندرکرنا شروع کردیئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق245 دکانوں کے مالکان نے تجاوزات کررکھی ہیں جنہیں ہرصورت میں ختم کرایا جائےگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں