لاہور ، اورنج لائن ٹرین کو آزمائشی بنیادوں پر چلادیا گیا

لاہور میں میٹرو اورنج لائن ٹرین کو آزمائشی بنیادوں پر چلادیا گیا ۔

لاہور میں میٹرو اورنج لائن ٹرین کو ڈپو کے نزدیک ٹریک پر چلایا جا رہا ہے، ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک 12کلومیٹر ٹریک اس ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مشیر خواجہ احمد حسان نے میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے کادورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کے لے مزید چار ٹرین سیٹ لاہور پہنچ گئے ہیں، ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک 12کلومیٹر ٹریک رواں ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں