لاہور میں شادی سے انکار پر خاتون کا بیٹا اغوا

لاہور میں 18سالہ لڑکے نے شادی شدہ خاتون کو شادی کی پیشکش کر دی، خاتون کے انکار پر اس کے 3سالہ بچے کو اغوا کر کے لے گیا لیکن چند منٹوں میں ہی پکڑا گیا، بچہ بازیاب کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کی کچی آبادی بیڑھ میں 18 سالہ علی رضا کی 35 سالہ خانہ بدوش خاتون سے دوستی ہوگئی۔

علی رضا خاتون کو شادی پر مجبور کرنے لگا،تاہم اس کی جانب سے انکار کیے جانے پر وہ خاتون کے 3سالہ بیٹے کو اٹھا کر بھاگ گیا۔

خاتون نے ون فائیو پر کال کی، جس پر ڈولفن اسکواڈ حرکت میں آگیا جس نے خاتون کی رہائش گاہ سے اگلی ہی گلی میں ملزم علی رضا کو دھر لیا اور بچہ بازیاب کروا کر اس کی ماں کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ شادی سے انکار پر خاتون کو ڈرانے کے لیے اس کے بچے کو اٹھایا تھا۔

ڈولفن اسکواڈ نے گرفتار ملزم علی رضا کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں