لاہور میں مدرسوں کا کنٹرول سنبھال لیا گیا

پنجاب حکومت نے لاہور میں مختلف تنظیموں کے 11مدرسوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام کالعدم تنظمیوں کے ہیڈ کواٹرز، مدرسوں اور دفاتر کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ صرف لاہور میں مختلف تنظیموں کے 11 مدرسوں کا کنٹرول سنبھالا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف کے افسران کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور خیبر پختون خوا میں بھی کئی ادارے حکومتی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں