لاہور: نوجوان کا قتل، لاش نہر سے برآمد

پنجاب کے شہر لاہور میں نا معلوم افراد نے 30 سالہ نوجوان کو قتل کر کے اس کی لاش کو بی آر بی نہر میں پھینک دیا۔

ہیر پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کو مقامی افراد نے بی آر بی نہر میں تیرتی لاش کے بارے میںبتایا ۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے لاش کو نہر سے باہر نکالا،نا معلوم نوجوان کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات تھے اور لاش کئی روز پرانی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو دیرینہ عداوت پر یا کسی اور وجہ سے قتل کیا گیا ہےاس کا اندازہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے، مقتول کی لاش کو مردہ خانے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا دیرینہ عداوت کا شاخسانہ ہے، دونوں گروپوں کے فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں