لاہور ہائیکورٹ: حکومت کوگورنرہاؤس کی دیواریں گرانےسےروک دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کوگورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا، جسٹس مامون الرشید نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے دیوار گرانے کا حکم کس نے دیا؟ عدالت کے حکم تک آئندہ ایک اینٹ بھی نہ ہلائی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کوگورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا عمل الٹ پڑ گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کوگورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے شہری کی درخواست پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے متعلق حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے ایک شہری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا۔ جس میں عدالت نے تاحکم ثانی گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا ہے۔

جسٹس مامون الرشید نے حکم دیا کہ بتایا جائے دیوار گرانے کا حکم کس نے دیا؟عدالت کے حکم تک آئندہ ایک اینٹ بھی نہ ہلائی جائے۔سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ایسے اقدامات کیلئے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا دی گئی ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جی گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔
حکومتی وکیل نے دلائل دیے کہ وزیراعظم نے دیوار گرانے کا کہا ہے گورنر ہاؤس کو گرانے کا نہیں کہا۔ جس پر جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ آپ کا مطلب ہے کہ شاہی قلعہ بھی تاریخی ورثہ ہے اس کی دیوار نہیں،توکیا اس کی بھی دیواریں گرا دیں گے۔ چھوٹا تھا جب سے گورنرہاؤس کی دیوار اسی طرح کی دیکھتا ہوا آرہا ہوں۔ درخواست گزار نے مئوقف اختیار دیا کہ گورنر ہاؤس تاریخی ورثہ ہے اس کی دیواریں نہیں گرائی جاسکتیں۔
بادشاہوں کی طرح گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا گیا۔ درخواستگزارنے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت گورنر ہاؤس کی دیوار نہ گرانے کا حکم جاری کرے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی حکومت کوگورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر پنجاب حکومت نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع کیا گیا، ابتدائی مرحلے میں خار دار تاریں اتار کرجنگلا گرایا گیا۔ جنگلا گرانے کے بعد پھر دیواریں گرائی جانی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 72 گھنٹوں میں دیواریں گرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں