لندن: نواز شریف اور مریم نواز آج پاکستان روانہ ہونگے

لاہور: (سنہرادور آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج لندن سے پاکستان روانہ ہونگے،ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنماء زبیر گل بھی پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب میاں شہباز شریف مزید دو دن لندن قیام کریں گے۔ اس سے قبل لندن میں کلثوم نواز کو ہارلے سٹریٹ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر چوتھے کیموتھراپی سیشن کا فیصلہ کریں گے۔ نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں