لودھراں، نواز اور شہبازشریف آج ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔

بارہ فروری کو لودھراں میں این اے 154 پر ہونے والے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔

جہانگیر ترین کی نااہلی سے خالی ہونے والی اس نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لودھراں پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بہاولپور بائی پاس کے قریب نیو اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے ۔

ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے بیٹھنے کے لیے 46 فٹ لمبا ،سولہ فٹ چوڑا اور چھ فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکاء کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگادی گئی ہیں، ورکرز کنونشن کے لیے تیاریاں رات گئے تک جاری رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں