لوسی برونز فٹبالر آف دی ائیر قرار

لندن : انگلش ویمن فٹبالر لوسی برونز نے2018ء کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے کھیلے گئے ایک میچ میں برمنگھم کے خلاف پہلے شاندار گول سمیت بہترین پرفارمنس نے انہیں انگلینڈ کی پہلی خاتون فٹبالر ہونے کا اعزاز دلا دیا۔ خصوصی ایوارڈ برائے ویمن فٹبالر انگلینڈ اور اولمپک ٹیم کی ڈیفنڈر لوسی برونز نے جیت لیا۔ ایوارڈ جیتنے والی پہلی انگلش خاتون فٹبالر بن گئیں۔ فٹبال ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں لوسی برونز سمیت 5 خواتین شامل تھیں۔برونز نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ مانچسٹر سٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے برمنگھم کے خلاف پہلے ہیڈر گول سمیت شاندار کامیابیوں نے اس دن کو ایوارڈ کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ انہوں نے ایوراڈ حاصل کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں