لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، انڈونیشی ماہرین

جکارتہ: انڈونیشیاکے ماہرین صحت نے کہاہے کہ لونگ مسوڑھوں کی خرابی‘ دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے کینسر اور ذیابیطس سمیت متعددامراض کا علاج بھی ہے۔جکارتہ اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ لونگ قدرتی طورپر کئی اہم اجزاءسے مالامال ہے جس میں متعدد امراض کا علاج ہے۔ ماہرین کے مطابق لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ لونگ کئی طرح کے سرطانی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتارکوکم کرتی ہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ موثر ثابت ہوتی ہے۔لونگ میں موجود مفید اجزاءپورے جسم اور خصوصاً جگرپرچربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ ماہرین نے لونگ کے کئی اہم خواص بھی دریافت کئے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں